ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹوں کی گنتی کے تمام مراکز میں تیاریاں مکمل:تشار گری ناتھ

ووٹوں کی گنتی کے تمام مراکز میں تیاریاں مکمل:تشار گری ناتھ

Thu, 11 May 2023 12:35:45    S.O. News Service

بنگلورو،11/مئی(ایس او  نیوز)بنگلور وشہری ضلع انتخابی آفسر تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ بنگلور شہری ضلع کی حدود کے28اسمبلی حلقہ جات میں ووٹوں کی گنتی کے4مراکز میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہاں سینٹ جوسیف انڈین ہائی اسکول کے گنتی مرکز کا بنگلور وشہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر دیا نند کے ہمراہ دورہ کر کے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے تشار گری ناتھ نے اس بات کی جانکاری دی۔

انہوں نے بتا یا کہ ہر ایک ٹیبل کے لئے مائکرو ابزر ور،کو آرڈینٹر اور اسسٹنٹ کو تعنیات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ہر ایک گنتی کمرہ میں عام طور پر10تا14ٹیبل کا انتظام کیا گیا ہے ،جس میں 2ٹیبل بیلٹ ووٹوں کی گنتی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

بنگلورو شہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیا نند نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی13مئی بروز ہفتہ ہوگی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ فی ٹیبل ویب کاسٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام بیلٹ یونٹس کو گنتی مراکز کے اسٹرانگ روم میں رکھے جائیں گے،جہاں پو لیس کا ساتھ بندوسبت کیا گیا ہے۔


Share: